دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نوٹ بندی کے ساتھ ہی بازار میں ہو رہی
نقد رقم کی تنگی پر وزیر اعظم کی طرف سے 50 دن کا وقت مانگے جانے پر طنز
کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا سارے لوگ کام دھندہ چھوڑ کر 50 دن لائن میں کھڑے
رہیں گے؟ مسٹر کیجریوال نے
کہا کہ بڑے نوٹ اچانک بند کر دینے اور اس کی جگہ
نئے نوٹوں کاخاطرخواہ انتظام نہ کرنے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلیں بڑھ گئی
ہیں۔پورا ملک کام چھوڑ کر بینکوں کے باہر گھنٹوں لائن لگائے کھڑا ہے۔انهوں نے کہا وزیر اعظم ملک کو مشکل میں ڈال کر جاپان نکل گئے۔